Religion
Read books online » Religion » Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) by Susan Davis (reading list .TXT) 📖

Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) by Susan Davis (reading list .TXT) 📖». Author Susan Davis



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 20
Go to page:
ابدی سلامتی کے عِوض فریب دے رہے ہیں. یہ صِرف میری قُربت اور مُجھے سچے دِل سے جاننے اور میرے ساتھ وقت گُزارنے سے مِلے گی۔ یہی ابدی سلامتی اور محافظت کی چابی ہے۔

 

91، بور 1 آئت :

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکونت کریگا۔

 

جِسم عبادت خانوں سے خوراک حاصل کرتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ تُمہارا جِسم اور روح قوت پائے۔ تُم میرے ساتھ بات کرو میں چاہتا ہوں کہ تُم میرے ساتھ وقت گُزارو۔ تُم پوشیدگی میں میرے ساتھ دعا کرو تو میں تُمہارے ساتھ بات کروں گا۔ اِسی طرح تُمہارا اور میرا رِشتہ مضبوط ہو اور تُم. میری قُربت میں بڑھو۔ اگر تُم اکیلے ہو گے تو تُمہیں زیادہ محنت کرنی پڑے گی اور تُم ہار جاؤ گے۔ میں ہی ہوں جو سب کا مُنصف ہوں۔ تُم اِنصاف اور قیامت کے دِن میرے سامنے کھڑے ہو گے۔ تُم میرے نزدیک نہ آؤ گے تو نہ جانو گے کہ میں کیا چاہتا ہوں۔ اگر تُم مُجھ سے قُربت کے بغیر مِلو گے تو تُمہارے ہاتھ خالی ہوں گے اور تُم بس اپنے آپ پر اور اپنی سوچ پر بھروسہ رکھتے ہو گے اور پِھر ضرور ہے کہ تُم گِر جاؤ گے اور پِھر اِس نشان کو حاصل نہ کر پاؤ گے۔

 

رومیوں 14 باب 12 آئت :

پَس ہم میں سے ہر ایک خُدا کو اپنا حِساب دے گا۔

 

تُمہیں اِن پر بھروسہ نہیں کرنا جو دُنیا میں نظر آتا ہے بلکہ تُمہیں مُجھ پر بھروسہ کرنا ہے۔ پس میرے آگے جُھکو اور اپنے پورے دِل سے مُجھ سے مانگو۔ میں بس یہی چاہتا ہوں۔ تُم سچائی سے واقف ہو گے اور سچائی تُمہیں آزاد کرے گی۔ میرے رہنما اِس دُنیا کی رنگ و روشنی میں چلتے ہیں اور اِس طرح وہ میرے کلام کے مطلب کو بدل دیتے ہیں۔ دُنیا مُجھ سے دُشمنی رکھتی ہے۔ میرا کلام پڑھو یہ سچائی چُھپ نہیں سکتی۔ تُم دُنیا اور مُجھ دونوں سے مُحبت نہیں رکھ سکتے۔ میں یہ صاف بتانا چاہتا ہوں۔ تُم دُنیا میں موجود ہو لیکن تُمہیں میرے پیچھے چلنا ہے۔

 

یعقوب 4 باب 4 آئت :

اَے زِنا کرنے والیو! کیا تُمہیں نہِیں معلُوم کہ دُنیا سے دوستی رکھنا خُدا سے دُشمنی کرنا ہے؟ پَس جو کوئی دُنیا کا دوست بننا چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو خُدا کا دُشمن بناتا ہے۔

 

خیالات کی کثرت تُمہیں میری قُربت سے دُور لے جائے گی۔ تُمہارے خیالات بس میرے ساتھ وقت گُزارنے کے لئیے ہوں۔ دُنیا کی طرف سے دھیان ہٹا کے میری طرف دھیان لگاؤ۔

 

عبرانیوں 10 باب 38 تا 39 آئت :

38 اور میرا راستباز بندہ اِیمان سے جِیتا رہے گا اور اگر وہ ہٹے گا تو میرا دِل اُس سے خُوش نہ ہوگا۔ 

39 لیکِن ہم ہٹنے والے نہِیں کہ ہلاک ہوں بلکہ اِیمان رکھنے والے ہیں کہ جان بَچائیں۔

 

جو دُنیا میں تلاش کرتے ہو وہ وقتی تسلی کے لئیے ہوتا ہے اور اُس کے بعد موت۔ تُمہیں اپنی منزل خُود ڈھونڈنی ہے۔ کیا تُمہیں لگتا ہے کہ تُم اپنے راستے خود بنا سکتے ہو؟ تُمہیں یقین ہونا چاہئیے کہ میں نے تُمہارے خیالات کو برکت دینی ہے اور میں برکت دے سکتا ہوں۔ تُمہیں میری قُربت میں آنا ہو گا جب تُم آؤ گے تو تُم بہت کُچھ سیکھو گے۔ تُم میرے دُشمن کے بہکاوے میں آ جاتے ہو اور وہ تُمہارے خیالات اور خواہشات کو اِستعمال کرتا ہے کہ مُجھ سے تُمہیں دُور لے جائے مگر میں اِن خیالات کو برکت نہیں دیتا۔ اور پِھر میرے بچے بہت سے مسائل میں گِھر جاتے ہیں۔ سب سے بڑا دھوکا جو میرا دُشمن دیتا یے وہ یہ ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔ تُم میری قُربت سے دُور ہو جاتے ہو اور یہ سب سے بڑا دھوکا ہے۔ سب بھلا لگتا ہے لیکن جب تُم میرا سامنا کرتے ہو تو میں کہتا ہوں کہ میں تُمہیں نہیں جانتا اور میری نظروں سے دُور ہو جاؤ۔

 

متی 7 باب 21 آئت :

جو مُجھ سے اَے خُداوند اَے خُداوند کہتے ہیں اُن میں سے ہر ایک آسمان کی بادشاہی میں داخِل نہ ہوگا مگر وُہی جو میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے۔

 

ہاں یہ میرے الفاظ ہیں۔ میں نے تُمہیں یہ اِس لئیے نہیں بتایا کہ تُم مُجھ سے دُور ہو جاتے اور اپنے ہی راستے پر چلتے ہو۔ تُم یہ اِس لئیے کرتے ہو کہ تُم اپنی مرضی پر چلنا چاہتے ہو اور پِھر تُم گُناہ کرتے ہو کیونکہ میں نے تُمہیں آزاد مرضی دی ہے۔ تُم آزاد ہو۔ میں نے اپنے بچوں کو آزاد مرضی دی ہے تاکہ وہ مُجھے چُنیں اور میری قُربت میں آئیں لیکن تُم مُجھ سے دُور ہو جاتے ہو اور اپنے خیالات اور خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہو اور میری بادشاہی کے مُخالف منصوبے بناتے ہو۔ یہ سب شیطان کی مرضی ہے، یہ سب تباہی کا سبب بنتا ہے کیونکہ تُم خُود غرض ہو جاتے ہو اور اپنے لئیے اور دوسروں کے لئیے مُشکلات پیدا کرتے ہو۔ اور دُشمن کے پھندے میں پھنس جاتے ہو۔ اپنے آپ کو زیادہ سمجھدار مت سمجھو۔ میں نے کہا جِس کا ایمان بچے کی مانند ہو گا وہ ہی میری بادشاہی میں داخِل ہو پائے گا کیونکہ یہ بچے اپنی ہر ضرورت کے لئیے مُجھے دیکھتے ہیں جیسا کہ ایک بچہ اپنی ضرورت کے لئیے اپنے والدین کو دیکھتا یے۔ جیسا کہ بچہ جانتا ہے کہ مُشکل کے وقت اُس کے والدین اُس کی مدد کریں گے ویسے ہی میرے بچے جانتے ہیں کہ خُدا اُن کے لئیے موجود ہے۔ وہ میرے الفاظ پر یقین رکھتے ہیں اِس لئیے میں چاہتا ہوں کہ تُم میرے الفاظ سُنو. میرا کلام پڑھنے کے لئیے وقت نکالو۔ یہاں تُمہیں سب کُچھ مِلے گا اور زِندگی گُزارنے کے لئیے سب جواب میری کتاب میں موجود ہیں۔ میں نے کلامِ مُقدس اِنسان کی رہنمائی کے لئیے بھیجا ہے۔ میرا روح تُم پر سب کھولے گا جب تُم روح سے اور پورے دِل سے اُسے پڑھو گے۔ یہ اِنسان کے سِکھانے سے نہیں بلکہ میرے روح سے سمجھ میں آئے گا۔ میرے اِلفاظ تُمہارے اندر میرے روح کو پیدا کریں گے اور پِھر تُم میرے روح سے روشنی کو حاصل کرو گے۔

متی 18 باب 4 آئت :

پَس جو کوئی اپنے آپ کو اِس بچّے کی مانِند چھوٹا بنائے گا وُہی آسمان کی بادشاہی میں بڑا ہوگا۔

 

جو کُچھ ہم بولتے ہیں اور کلام میں نہیں لِکھا وہ اِنسانی عقل ہے۔ لیکن جِس کو روح سِکھاتا ہے وہ روح کے مطابق بات کرتا ہے لیکن عام شخص روح کی زبان نہیں سمجھ سکتا کیونکہ وہ اِن کے نزدیک بیوقوفی ہے۔ پوری دُنیا اِس وقت دھوکے میں ہے۔ بیوقوف مت بنو۔ یہ ابلیس کا منصوبہ ہے۔ تُم ہر بات پر یقین کر لیتے ہو لیکن اِن باتوں پر یقین نہیں کرتے جو میں تُمہیں بتاتا ہوں۔ میں ھی زِندگی دینے والا ہوں۔ تُم پیسے پر، تعلیم پر اور دُنیا کے تحفظ پر بھروسہ کرتے ہو۔ یہ سب جھوٹی مدد اور تحفظ ہے۔ یہ ایک بہت بڑا دھوکا ہے جو میرے بچوں کو مُجھ سے دور کر کے دُنیا پر بھروسہ کرنے کو کہتا ہے۔  میرے بچے بھی مُجھ پر مکمل بھروسہ نہیں کرتے اور دُنیا پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنی خواہشات پانے کی دُھن میں ہے۔ تُمہیں میرے پاس آنے کی ضرورت ہے اور اپنا سب کُچھ مُجھے دینے کی ضرورت ہے۔ تُم تب تک مُجھے جان نا پاؤ گے جب تک اِس دُنیا سے نہ مُڑو گے۔ دُنیا سے بھروسہ اُٹھا کے میری طرف رجوع نہ لاؤ گے۔ جب تُم اِس دُنیا سے جُڑے رہو گے تو تُم نیم گرم رہو گے۔ تُمہارا رِشتہ میرے ساتھ مضبوط نہ ہو گا

 

مُکاشفہ 3 باب 16 آئت :

پَس چُونکہ تُو نہ تو گرم ہے نہ سرد بلکہ نِیم گرم ہے اِس لِئے مَیں تُجھے اپنے مُنہ سے نِکال پھینکنے کو ہُوں۔

 

میں اہنے بچوں سے کیا چاہتا ہوں؟ میں اُن کی زِندگی چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مکمل طور پر جُھکے رہیں۔ ایک ہی وقت میں دُنیا کے ساتھ ناچنا اور میرے ساتھ ناچنا گُناہ ہے۔ میرا کلام پڑھو، مُجھے چُنو، بہت سے ہیں جو میرا کلام پڑھتے ہیں مگر اِسے اپنے مطلب کے لئیے اِستعمال کرتے ہیں۔ اِس طرح وہ دُنیا کا لطف بھی اُٹھاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ بادشاہی میں داخل ہو جائیں گے. یہ کِتنی چونکا دینے والی بات ہے کہ میری بادشاہی میں وہ ہی داخل ہوں گے جو سب کُچھ چھوڑ کر میرے پاس آئیں گے اور اپنا سب کُچھ قربان کریں گے اور جو مُجھے نہیں چُنیں گے اُن کی دولت اور مال سب یہیں رہ جائے گا۔ جب وہ اپنے مُستقبل کا سوچتے اور ارادے بناتے ہیں تو وہ مُجھ سے دُور ہو جاتے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ مُستقبل کا بنانے والا میں ہوں۔ میں جِس سے چاہوں زِندگی لے سکتا ہوں۔ یہ سب گھمنڈ اور بیوقوفی ہے۔ یہ میرے دُشمن کا ارادہ ہے کہ میری بھیڑوں کو چُرا لے۔

 

ایوب 12 باب 10 آئت :

اُسی کے ہاتھ میں ہر جاندار کی جان اور کُل بنی آدم کا دم ہے۔

 

104 زبور 29 آئت :

تُو اپنا چہرہ چھِپا لیتا ہے اور یہ پریشان ہو جاتے ہیں تُو اُنکا دم روک لیتا ہے اور یہ مر جاتے ہیں اور پھر مٹی میں مل جاتے ہیں۔

 

خُداند اِس کلام کے عوض آپ سب کو برکت اور نجات دے۔

 

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=18sxQ4yiXps&t=1s

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باب 3

خاکساری کی تربیت

 

میری بیٹی میں تیار ہوں تاکہ میں بول سکوں۔ جب میں بولوں تو غور سے سُنو۔ میں کُچھ خاص باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ کیسے تُم عاجز ہو سکتے ہو اور خاکساری اور عاجزی کے لئیے کونسا راستہ ہے۔ بہت خوشی کے ساتھ اپنے دِل کو عاجز بناؤ۔ جو بھی عاجزی سیکھنا چاہے وہ بڑی خاکساری کے ساتھ زِندگی گُزارے۔ نہ ہی مرتبہ اور رُتبہ کی فِکر کرے اور ہر طرح سے مُجھے تلاش کرے۔ ہمیشہ خُداوند کو ڈُھونڈے۔ اپنا مرکزی خیال صِرف خُدا کو رکھے۔ اپنا بھلا نہ چاہے، اپنی پہچان نہ چاہے بلکہ خُدا کے نام کو جلال دے۔ اُن کے دِل میں صِرف میرا خیال ہو اور وہ مُجھ پر بھروسہ کریں۔ میں اُن کا خیال کروں گا۔ میں اُن کی خواہشات کو پورا کروں گا۔ میں اُن کی ضرورت کو پورا کروں گا۔ میں اُن کی چٹان ہوں گا۔ میں ہمیشہ اپنے عاجز خادموں کے ساتھ ہوں گا۔ میں ہر طوفان کو تھماؤں گا اور اُن کو امن اور اطمینان دوں گا۔ میں اُن کے ساتھ ہوں گا میں اپنے عاجز خادم کو پیار کروں گا۔ وہ میرے لئیے خوبصورت اور دِلکش خوشبو ہوں گے۔ میں اُن سے پیار کروں گا اور وہ مُجھ سے۔ وہ ستاروں کی مانند چمکیں گے۔ وہ دُنیا کو نہیں ڈھونڈیں گے۔ میں اُن کو اطمینان دوں گا۔ دُنیا اُن کو بھٹکا نہ سکے گی۔ وہ مُجھے ڈُھونڈیں گے اور میں اُن کی ہر خواہش کو پورا کروں گا۔ وہ کبھی بھی پچھتائیں گے نہیں۔ بہت کم اِس راستہ پر چلیں گے۔ بہت کم اِسے ڈُھونڈ پائیں گے اور جو کوئی اِسے پا لے گا وہ میری بادشاہی میں داخل ہو گا۔

 

1 پطرس 5 باب 6 آئت :

پَس خُدا کے قوی ہاتھ کے نِیچے فروتنی سے رہو تاکہ وہ تُمہیں وقت پر سربُلند کرے۔

 

میرے بندے ہمیشہ میری آواز کو سُنتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں جب میں اُنھیں بھیجتا ہوں تو وہ جاتے ہیں۔ وہ خوشی سے میری خِدمت کرتے ہیں۔ وہ اطمینان اور خوشی سے اپنے بادشاہ کی خِدمت کرتے ہیں اور میں اُنھیں اطمینان اور خوشی دیتا ہوں۔ میرا پیار اُن میں بہتا ہے اور اُن کو کمی نہ ہو گی۔ عاجزی اِسی میں ہے کہ تُم گھٹو اور خُدا تُم میں بڑھے۔ اپنے آپ کو پیچھے رکھو اور خُدا کو آگے کرو۔ عقل مندی اِسی میں ہے کہ اپنے آپ کو آخر میں رکھو تاکہ اول کہلاؤ۔ احمق اول کی تلاش میں رہتا ہے۔ میرے خادم جانتے ہیں کہ کیا مُجھے خوش کرتا ہے۔ میرے بچے جو مُجھے خوش کرتے ہیں اُن کا اِس دُنیا میں خزانہ نہیں بلکہ آسمان کی بادشاہی میں ہے۔ وہ حاکم ہوں گے اور اِنصاف کریں گے۔ وہ میری بادشاہی میں بُلند کئیے جائیں گے اور میں اُنھیں عزت دُوں گا۔  وہ میرے ساتھ تخت پر بیٹھیں گے۔ وہ جو اپنے آپ کو اِس دُنیا میں عاجز بناتے ہیں وہ میرے ساتھ اول درجہ حاصل کریں گے۔

 

مرقس 10 باب 31 آئت :

لیکِن بہُت سے اوّل آخِر ہوجائیں گے

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 20
Go to page:

Free ebook «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) by Susan Davis (reading list .TXT) 📖» - read online now

Comments (0)

There are no comments yet. You can be the first!
Add a comment